BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 January, 2007, 08:24 GMT 13:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آسام میں چھ پولیس اہلکار ہلاک
 

 
 
آسام
آسام میں ہندی بولنے والے افراد کی ہلاکتیں جاری ہیں
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار اور ریاستی حکومت کے دو افسر ہلاک ہوگئے‎ ہیں۔

تشدد کا یہ تازہ ترین واقعہ آسام کے کاربی آنگلانگ ضلع میں پیش آیا ہے۔

گزشتہ تین دنوں میں تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لئے آسام کے تین شمالی اضلاع تن سکیا، ڈبروگڈھ اور دھیماجی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضلاع حالیہ تشدد کے واقعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے ان واقعات کے پیچھے علیحدگی پسند تنظیم الفا یعنی یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

آسام کے انٹیلیجنس چیف کھیاگین شرما کا کہنا ہے کہ تشدد کے ان واقعات کے پیچھے علیحدگی پسند تنظیم ’الفا‘ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’الفا‘نے ہندی بولنے والی آبادی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تشدد کےواقعات میں ہندی بولنے والوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنائے جانے کے سبب ہندی آبادی میں اضطراب پیدا ہوگیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ہندی بولنے والےافراد تن سکیا اور ڈبروگڈھ چھو ڑ کر اپنے وطن جانے کی تیاری کررہے ہیں۔

ریاستی حکومت نے متاثرہ مقاموں پر سیکڑوں کی تعداد میں فوج اور پولیس تعینات کردی ہے۔

دریں اثنا سینکڑوں کی تعداد میں ہندی بولنے والے افراد نے اپنی مختلف تنظیموں کے بینر تلے تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔اور تن سکیا ضلع کے دمدما میں قومی شاہرہ کوجام کر دیا ہے۔

آسام میں حالات کا جائزا لینے کے لئے بھارتی حکومت نے ایک اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آسام پہنچ چکی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیرِ مملکت برائے داخلی امور سری جے پرکاش جیسوال کر ر ہے ہیں۔

آسام کے انٹیلیجنس چیف کے مطابق ’بھاری تعداد میں اسلحہ سے لیس باغی دس پندرہ کی جماعت بنا کر ہندی بولنے والے افراد کی کالونیوں پر حملہ آور ہوئے اور زبردست فائرنگ کی جس کی وجہ سے کافی جانی نقصان ہوا ہے۔‘

اٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ ’الفا‘ باغی اپنی حکمت عملی کے تحت ہندی بولنے والے افراد پر حملہ کر رہے ہیں تاکہ دوبارہ مذاکرات کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

گزشتہ برس ستمبر میں بھارتی حکومت اور الفا باغیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آنے والے تعطل کے بعد سے آسام میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو بھی آسام کے تن سکیا اور دبروگڑھ اضلاع میں اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا اور پولیس نے اسے بھی باغیوں کی کارروائی قرار دیا تھا۔
باغیوں نے فی الحال ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک دیگر واقعے میں دیپھو اور ڈولڈونی علاقوں کے درمیان ریلوے ٹریک پر ایک بم دھماکہ بھی ہوا۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت دلی سے راجدھانی ٹرین دبروگڑھ جارہی تھی۔

آسام کی تمام سیاسی پارٹیوں نے تشدد کے ان واقعات کی مذمت کی ہے۔ بعض سیاسی پارٹیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو الفا کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ تشدد کے ان واقعات کے خلاف جوابی کارروائی ہونی چاہیئے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد