|
کشمیر، جھڑپ میں فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں فوج اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ اس واقعے میں علاقے کےدو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ منگل کے روز دیر رات کو یہ واقعہ جموں سے ایک سو نوے کلو میٹر دور راجوری ضلع کے کوٹرنکا علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں بعض شدت پسند چھپے ہوئے تھے جنہوں نےگشت کر رہے فوجی دستے پرگھات لگا کر حملہ کیا۔ فوج نے بھی جوابی کارروائی میں شدت پسندوں پر گولی باری شروع کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔ امکان ہے کہ انتہا پسند اسی علاقے میں چھپے ہیں۔ حفاظتی دستوں نے اس کے لیے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر جھڑپ: بھارتی فوجی ہلاک23 December, 2006 | انڈیا کشمیر میں ہزاروں کا احتجاج27 December, 2006 | انڈیا سری نگر: دو ہلاک، دو زخمی30 December, 2006 | انڈیا کشمیر: دو شدت پسند ہلاک01 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||