|
بی جے پی اجلاس، کانگریس پرتنقید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ملک کے ہندو دوسرے درجے کے شہری بن کر رہ رہے ہیں۔ پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں پارٹی کی تین رزہ قومی مجلسہ عاملہ کےافتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگرس پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی، لال کرشن اڈوانی، اور مرلی منوہر جوشی سمیت ملک بھر کے تمام سینئر رہنما لکھنؤ پہنچے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ برس اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے یہ اجلاس لکھنؤ میں منعقد کیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اجلاس کے دوران بات چیت اسمبلی انتخابات پر ہی مرکوز رہے گی۔ اگلے برس کے آغاز میں اتر پردیش، اترآنچل اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی کی نظریں گووا اور منی پور کے انتخابات پر بھی ہیں۔ اجلاس کے دوران ان ریاستوں میں انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کے متعلق صلاح و مشورہ کیا جائیگا۔ پارٹی نے اجلاس کے آخری روز ایک بڑی ریلی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس سے پارٹی ریاست میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں صدر راج ناتھ سنگھ پارٹی کے نئے عہدے داروں کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس بی جے پی پر پارٹی میں اپنے کارکنوں کو اہم عہدے دیے جانے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔ | اسی بارے میں بھارت: بی جے پی کا کنونشن ختم30 December, 2005 | انڈیا ممبئی میں بی جے پی کا اجلاس26 December, 2005 | انڈیا رام مندر کے لیئے اڈوانی کی اپیل06 April, 2006 | انڈیا بی جے پی یا بھارتیہ جنتا ’پرابلم‘ پارٹی18 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||