|
تیل برائے خوراک: نٹور سنگھ معطل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی حکمران جماعت کانگریس سابق وزیرخارجہ نٹور سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ نٹورسنگھ کے خلاف یہ کارروائی عراق میں تیل برائے خوراک پروگرام میں ان کے مبینہ کردار کی بنا پر عمل میں لائی گئی ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والی ایک جوڈیشل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نٹورسنگھ نے اپنے قریبی لوگوں کی عراقی تیل کے ٹھیکے حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نٹورسنگھ نے ذاتی طور پر اس پروگرام سے کوئی مفاد حاصل نہیں کیا۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ مسٹر نٹور سنگھ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا اور انہیں اس کا جواب دینے اور اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ مسٹر نٹور سنگھ کسی بھی طرح کی بدعنوانی کی تردید کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی طرف سے خود کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد مسٹر نٹور سنگھ نے کہا ہے کہ وہ فیصلہ کن لڑائی کے لیئے تیار ہیں۔ ’میں ایک مضبوط اعصاب کا شخص ہوں اور میں اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کا جواب دوں گا۔‘ اکتوبر دو ہزار پانچ میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ معزول صدر صدام حسین کے دور اقتدار میں دو ہزار سے زیادہ کمپنیوں نے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے وہاں کی حکومت کو رشوت دی اور مالی فائدہ اٹھایا۔ مالی فائدہ اٹھانے والوں میں مسٹر سنگھ اور کانگریس پارٹی کا نام بھی شامل تھا۔ اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد مسٹر نٹورسنگھ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہ میں ایک تحقیقاتی کمیٹی کو ان الزامات کی چھان بین کا کام سونپ دیا گیا تھا۔ تاہم پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش کی گئی پاٹھک تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کانگریس کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پارلیمنٹ ميں پیش کیے جانے سے قبل ہی وزیراعظم نے اسے لیک کردیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیراعظم کے خلاف نوٹِس07 August, 2006 | انڈیا نٹور سنگھ پارٹی بغاوت پرتیار06 August, 2006 | انڈیا نٹور سنگھ مستعفی، الزامات سے انکار06 December, 2005 | انڈیا وولکر رپورٹ پر ہنگامہ جاری 06 December, 2005 | انڈیا کانگریس کے لیے پہلا بڑا بحران 08 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||