|
رائے بریلی: گرمی سے پولنگ کم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے شہر رائے بریلی میں حکمران جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے حلقہ انتخابات میں شدید گرمی کے باعث صرف چالیس فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ سونیا گاندھی مارچ کے مہینے میں اپنی انتخابی نشست سے اس وقت مستعفی ہو گئی تھیں جب ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ رکنِ پارلیمان ہوتے ہوئے ایک دوسرے سرکاری عہدے کی تنخواہ بھی وصول کر رہی تھیں، جو کہ خلافِ قانون تھا۔ وہ اس وقت ’نیشنل ایڈوائزری کونسل‘ کی سربراہ تھیں جو مرکزی حکومت کو مشورہ دینے کے لیئے ریاستی رقم سے قائم کیا گیا تھا۔ خیال ہے کہ پیر 8 مئی کو ہونے والے ان انتخابات میں سونیا گاندھی آسانی سے کامیابی حاصل کر لیں گی حالانکہ ان کے خلاف مرکزی بی جے پی کے امیدوار بھی انتخابات میں کھڑے ہیں۔ ریاست اتر پردیش میں رائے بریلی کی اس انتخابی نشست کے لیئے سونیا گاندھی کی انتخابی مہم میں ان کے بیٹے راہول گاندھی اور بیٹی پریانکا بھی سرگرم رہے ہیں۔ راہول گاندھی خود بھی لوک سبھا کے رکن ہیں۔ پچھلے انتخابات میں سونیا گاندھی نے اس حلقے میں دو لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت حاصل کی تھی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی یقینی ہے اور اب صرف یہ دیکھنا ہے کہ ان کو اکثریت کتنی ملتی ہے۔ پیر کے روز اتر پردیش کے اس حلقے میں انتخابات کے علاوہ مغربی بنگال اور تامل ناڈو کی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سونیا کا استعفٰی اور جذباتی اراکین24 March, 2006 | صفحۂ اول سونیا گاندھی لوک سبھا سے مستعفی23 March, 2006 | انڈیا میڈیا کردار کشی نہ کرے: سونیا14 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||