BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 April, 2006, 13:19 GMT 18:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
علیگڑھ میں مذہبی کشیدگی
 
اتر پردیش فسادات(فائل فوٹو)
پوری ریاست میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے
انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر علیگڑھ میں ہندو مسلم تصادم ميں چار
افراد ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پرانے شہر کے کوتوالی، دلی گیٹ اور سسنی گیٹ پولیس تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

یوپی کے پولیس سربراہ بوا سنگھ نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد پوری ریاست میں ’ہائی الرٹ‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے اورامن و اماں برقرار رکھنے کے لیئے تمام ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہيں۔

علی گڑھ پولیس کے اعلٰی اہلکار اجے آنند نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی رات ایک مندر کو سجانے کے معاملے پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازع ہوگیا اور حالات کشیدہ ہو گئے ۔ یہ مندر ہندوؤں کے بھگوان رام کی یوم پیدائش’ رام نومی‘ کے موقع پر سجایا جا رہا تھا۔

اجے آنند کا کہنا تھا کہ پولیس اور ’ریپڈ ایکشن فورسز‘ کی مدد سے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیئے سخت حفاظتی انتظامات کیئےگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعرات کے روز بھی ہندوؤں کے مجمع پر علاقے کی ایک مسجد سے پتھراؤ کیا گیا ہے لیکن اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس پتھراؤ میں کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

ماضی میں بھی علی گڑھ میں کئی بار ہندو مسلم فساد ہو چکے ہیں اور فرقہ وارانہ اعتبار سے اس ضلع کو کافی حساس مانا جاتا ہے ۔

 
 
اسی بارے میں
کارٹون اور مسلم سیاست
19 March, 2006 | انڈیا
لیہ: بدھ مت، مسلم کشیدگی
09 February, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد