BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 March, 2006, 08:50 GMT 13:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دلی ڈائری: قونصل خانے میں تاخیر
 

 
 
پاکستان انڈیا سرحد
دوستانہ تعلقات کے باوجود رکاوٹیں موجود ہیں
ماضی کی تلخیاں موجودہ پاک ہند تعلقات کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ خدا خدا کر کے دونوں ملکوں نے قونصل خانے بحال کرنے کا فیصلہ کیا تو اب ممبئ میں عارضی دفتر کھولنے کے لیئے پاکستان کو جگہ نہیں مل پا رہی ہے۔

پاکستان نے چند مہینے قبل یہ شکایت کی تھی کہ ہندوستان کی حکومت مطلوبہ زمین دلانے میں مدد نہیں کر رہی۔ حکومت کی مداخلت کے بعد ممبئ کے عالیشان سانتا کرز علاقے میں ایک پلاٹ کی پیشکش ہوئي ہے۔ قونصل خانے کی تعمیر سے قبل عارضی دفتر کے لیئے پاکستان ہائی کمیشن نے ناریمن پوائنٹ پر متل چیمبرز میں کراۓ پر آفس کے لیئے ’لیز ایگریمنٹ‘ پر دستخط کیے تھے۔

اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے تقریبا دو کروڑ روپے پیشگی رقم کے طور پر دیے تھے لیکن بلڈنگ کے ڈیلر نے اب یہ رقم لوٹا دی ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ متل چیمبرز اونرز سوسائٹی نے سکیوریٹی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ سوسائٹی نے اس سلسلے میں ایک کیس‎ بھی دائر کیا تھا لیکن عدالت نے گزشتہ ہفتےان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے عارضی قونصل خانے کی اجاز ت دے دی تھی۔ لیکن متعلقہ دفتر کے مالکان نے گزشتہ دنوں لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وہ بلڈنگ سوسائٹی سے مسلسل ٹکراؤ میں نہیں رہنا چاہتے۔

سوسائٹی کے چیئرمین نے لیز منسوخ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ سوسائٹی کے سبھی سو ارکان نے بلڈنگ میں پاکستانی قونصل خانہ کھولنے کی مخالفت کی تھی ۔

حکومت سب سے امیر
ہندوستان کی حکومت کے مجموعی اثاثوں کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی بتائی گئی ہے۔ بجٹ کی دستاویزات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ زمینوں کی مالک مرکزی حکومت ہے۔ صرف زمینوں کی مالیت سوا لاکھ کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سرکاری عمارتوں جس میں پارلیمنٹ اور راشٹر پتی بھون بھی شامل ہیں کی مالیت کا اندازہ تقریبا دس ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ قرضوں کی شکل میں ہے جو ریاستی حکومتوں، سرکاری کمپنیوں، ملازموں اور غیر ممالک کو دیے گئے ہیں۔ اس کی مالیت سوا دو لاکھ کروڑ ہے۔ 62 ہزار کروڑ روپے کی تو ریلوے میں سرمایہ کاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی جو قیمت بتائی گئی ہے وہ بازار کی حقیقی قیمت سے بہت کم ہے۔

نو می لارڈ
عدالتوں میں ججوں کو ’یور آنر‘ اور ’می لارڈ‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی انگریزوں کے زمانے کی روایت اب ختم ہونے والی ہے۔ بار کونسل آف انڈیا نے جمعہ کے روز ایک قرارداد منطور کی اور تخاطب کے ان الفاظ کو ’ماضی کی سامراجی وراثت‘ قرار دیاگیا۔ قرارداد میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کو ’می لارڈ‘ اور ’یور لارڈ شپ‘ اور ذیلی عدالتوں کے ججوں کو ’یور آنر‘ کہنے کے بجاۓ ’سر‘ یا ’مسٹر جج‘ کہنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بار کونسل کی تمام شاخیں آئندہ چھ ہفتوں میں اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کریں گی۔

سپریم کورٹ انڈیا
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک روایت ہے

سپریم کورٹ میں وکلا کے ایک گروپ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست بھی داخل کی تھی جس میں مروجہ تخاطب کو بدلنے کی بات کہی گئی تھی لیکن عدالت نے یہ کہا کہ اس کے لیئے کوئی باضابطہ طریقہ نہیں ہے اوریہ ایک روایت رہی ہے جس پر وکلاء عمل پیرا تھے۔ اگر بار کونسل چاہے تو اسے بدل سکتی ہے۔

جنوبی ایشیا اور خاتون سیاست دان
گزشتہ بدھ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ میں سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ خواتین آج ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہیں تاہم سیاست میں وہ پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پرخاتون سیاست دانوں کی بہت کمی ہے۔

لیکن جنوبی ایشیا کی صورتحال کوفی عنان کے اس بیان کے بلکل برعکس نظر آتی ہے۔ یہاں نہ صرف خاتون سیاست دان متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ معاشرتی پسماندگی کے باوجور ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے خاتون صدور اور وزراءاعظم دیے۔ اگر جرنیلوں نے اقتدار اپنے ہاتھ میں نہیں لیا ہوتا تو برما میں بھی ممکنہ طور پر ایک خاتون سربراہ حکومت رہ چکی ہوتیں۔

ہندوستان میں آج حکمران اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی، تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جیہ للیتا اور بی ایس پی کی رہنما مایاوتی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد