|
بی جے پی کے نئے صدر نامزد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجناتھ سنگھ کو جماعت کا نیا صدر نامزد کر لیا ہے اس طرح جماعت کی سربراہی نسبتاً جوان ہاتھوں میں آگئی ہے۔ چون سالہ راجناتھ سنگھ، ایل کے اڈوانی کے بعد بی جے پی کی سربراہی سنبھالیں گے۔ اڈوانی جماعت کے بانیوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے ہفتہ کو سخت گیر ارکان سے تنازع کے بعد بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے راجناتھ سنگھ زیادہ معروف شخصیت نہیں ہیں تاہم ن کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ جماعت کے حامیوں میں اضافہ کریں اوراس کی ساکھ بہتر بنائیں۔ حال ہی میں بی جے پی کو کئی سکینڈلز کا سامنا رہا ہے جس سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ جماعت میں دائیں بازو کے تقریباً چھ وزراء کو پیسے کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کے باعث پارلیمان سے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جماعت کے جنرل سیکریٹری سنجے جوشی نے جنسی تعلقات کا ایک سکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔ راجناتھ سنگھ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران جماعت کے تیسرے صدر ہیں۔ ستتر سالہ اڈوانی ایک سال سے کچھ زیادہ کے عرصے کے لیے جماعت کے صدر رہے ہیں۔ ان سے پہلے پارٹی کی صدارت ونکائے ناڈو کے ہاتھ میں تھی۔ انہوں نے اکتوبر دوہزار چار میں ذاتی وجوہ کی بنیاد پر استعفٰی دے دیا تھا۔ اڈوانی نے تسلیم کیا ہے کہ جماعت ’برے دور’ سے گزر رہی ہے تاہم ان کا خیال تھا کہ سنگھ جماعت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ راجناتھ سنگھ اگرچہ مقامی سطح پر کافی بااثر رہنما ہیں اور ان کی اچھی ساکھ ہے تاہم وہ قومی سطح پر زیادہ نہیں جانے جاتے۔ کہا جا رہا ہے کہ پارٹی کی صدارت نئے ہاتھوں میں جانے سے جماعت کے ایک دور کا خاتمہ اور نئے دور کی ابتدا ہوگی۔ جماعت کو دو ہزار چار میں عام انتخابات میں کانگریس سے شکست کا بڑا جھٹکا لگا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اب جماعت کو دو رستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جوکہ کافی مشکل کام ہے، اسے یا تو اپنا ہندو قوم پرست نظریہ اپنائے رکھنا ہوگا یا پھر جدید اور پیش رفت کرنے والی جماعت کے طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ | اسی بارے میں اڈوانی: صدارت سےمستعفی 31 December, 2005 | انڈیا واجپیئی سیاست سے ریٹائر ہو گئے29 December, 2005 | انڈیا بھارت: بی جے پی کا کنونشن ختم30 December, 2005 | انڈیا بی جے پی جنرل سیکرٹری مستعفی27 December, 2005 | انڈیا 2005 – سیاسی جماعتوں کی مشکلوں کا سال19 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||