 |  شبیر شاہ کی جماعت نےاس دھماکہ خیز سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے |
بھارت کے زیر انتظام کشیمرمیں فوجی حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اننتناگ کے قصبے سے تین ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک اطلاع پر اننت ناگ کے قصبے میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار جہاں انہیں تین ٹن سے زیادہ مقدار میں دھماکہ خیز مواد، پوٹیشیم اور نائٹریٹ ملا۔ جس عمارت میں یہ گودام ہے اس عمارت میں کئی علیحدگی پسند جماعتوں، جن میں علی شاہ گیلانی کی تحریک حریت اور شبیر شاہ کی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی شامل ہیں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ شبیر شاہ نے اس عمارت سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔
|