BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 16:24 GMT 21:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مہاراشٹر: بارشوں سے 50 ہلاک
 

 
 
فائل فوٹو
ممبئی کے کئی علاقوں میں بھی پانی بھر گيا ہے۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ دو روز سے جاری شدید بارش میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسیمات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست کے کون کن علاقے میں زمین کے کٹاؤ کے سبب کم از کم بائیس لوگوں کے ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔

منگاؤں ،گورے گاؤں اور پولاد پور علاقوں میں امدادی اور حفاظتی کام شروع ہوگیا ہے۔ پانی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہےلیکن مسلسل بارش کے سبب امدادی کام انجام دینے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بارش کے قہر سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے فوج، سی آر پی ایف اور ہوم گارڈ ز طلب کیئے ہیں۔

ممبئی کے کئی علاقوں میں بھی پانی بھر گيا ہے اور جگہ جگہ بارش کا پانی بھر جانے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی آمدو رفت میں سخت مشکل آ رہی ہے۔

بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی پرائیوٹ کمپنیوں نے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے اور شہر کی ٹیلیفون سروس بھی بارش سے متاثر ہوی ہے۔

دوسری جانب تیز بارش کے سبب ممبئی کی فضا میں دھند چھا گئی ہے اور مختلف شہروں سے ممبئی آنے والی پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یہ پھر انہیں دوسرے مقامات کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

ریل کی پٹریاں پوری طرح پانی میں ڈوب گئی ہیں اور ممبئی کی لوکل ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے ماہی گروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی ہے۔

پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی اسکولوں اور سرکاری دفتروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد