 |  ایل کے اڈوانی کراچی میں محمد علی جناح کے مزار پر۔ |
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بانی پاکستان محمد علی جناح کے بارے میں ان کے جس بیان پر پارٹی میں اختلافات پیدا ہوئے اس کا متن کراچی میں محمد علی جناح کے مزار پر مہمانوں کی کتاب میں کچھ یوں رقم کیا گیا ہے:
’’ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ پر نہ مٹنے والی مہر لگا جاتے ہیں لیکن چند ہی ایسے ہوتے ہیں جو درحقیقت تاریخ رقم کرتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایسے ہی ایک انوکھے شخص تھے۔ اپنے شروع کے سالوں میں، سروجنی نائیڈو نے، جو کہ انڈیا کی جد و جہد آزادی میں اہم شخصیت تھیں، مسٹر جناح کو ’ہند و مسلم اتحاد کا سفیر‘ قرار دیا تھا۔ گیارہ اگست انیس سو سینتالیس کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے ان کا خطاب ایک ایسے سیکولر ریاست کا کلاسیکی اور بھر پور تصور تھا جس میں ہر شہری اپنے مذہب کی پیروی کرنے کے لئے آزاد ہوگا لیکن ریاست مذہب کی بنیاد پر شہریوں کے درمیان تفریق نہیں کرے گا۔ اس عظیم شخص کو میرا مؤدبانہ خراج عقیدت۔‘‘
| |
 | | تازہ ترین خبریں | |
|