|
پارٹی صدر سونیا گاندھی ہی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سونیا گاندھی کو حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کی بار پھر صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ کانگریس صدر کی حیثیت سے یہ انکی تیسری معیاد ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد محترمہ گاندھی نے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ کانگریس کے سینئر رہنما آسکر فرناڈیز نے سونیا گاندھی اور دیگر پارٹی کے رہنماؤں کی موجودگی میں صدر کے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ گاندھی کو متفقہ طور پر پارٹی کاصدر چنا گیا ہے۔ وہ آئندہ پانچ برس تک اس عہدے پر فائز رہیں گی۔ اس موقع پر محترمہ گاندھی نے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا کہ پارٹی کو یقین دلایا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے وہ سب کے ساتھ مل کر دن رات کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں پارٹی کوکافی دشواریاں اٹھانی پڑیں تھیں۔ لیکن ہماری محنت رنگ لائی اور اس کے سبب ہم اقتدار تک پہنچےہیں۔ کانگریس کارکنان کی ایک بڑی بھیڑ اس موقع پر سونیا گاندھی زندہ باد‘ کے نعرے لگارہی تھی۔ لیکن سونیا نے کہا کہ ہمیں اب پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے کسی دوسرے پارٹی ورکر نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے تھے۔ اس طرح وہ اس عہدے کے لیے تنہا امیدوار تھیں۔ گزشتہ بار سونیا کے مقابلے میں پارٹی کے سینئر رہنما جیتندر پرساد کھڑے ہوئے تھے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔ اس بار وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت پارٹی کے سبھی سینئر رہنما اور کانگریسی وزراء اعلی نے انکی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ایک برس قبل سونیا گاندھی کی قیادت میں یوپی اے یعنی متحدہ ترقی پسند محاذ نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن محترمہ گاندھی نے وزیراعظم کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوۓ منموہن سنگھ کو اس عہدے پر فائز ہونے کاموقع دیا تھا۔ سونیا گاندھی حکمراں یو پی اے محاذ کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ سونیا گاندھی کو پہلی بار سنہ انیس سو اٹھانوۓ میں پارٹی کا صدر بنایا گيا تھا۔اس وقت سیتارام کیسری پارٹی کے صدرتھے اور انہوں نے استعفی دیدیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||