|
کشمیری مسافر پولیس پہرے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلی سری نگر، مظفرآباد بس سروس کے مسافروں کو پولیس نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں پولیس نے پہلی بس میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور ان کو ایک ایسی رہائش مہیا کی ہے جہاں ہر طرف پولیس کا پہرہ ہے۔ تقریبا پچپن برس بعد ہندوستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دونوں حصوں کے مابین آئندہ جمعرات کو بس سروس کا آغاز ہورہا ہے۔ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں نے بس سروس کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے اور مسافروں کو کہا ہے کہ وہ اس بس سروس سے دور رہیں۔ عسکریت پسندوں نے کہا کہ پہلی بس کے تمام مسافروں کی فہرست ان کو مل چکی ہے۔ سات اپریل جعمرات کو سری نگر مظفرآباد بس سروس شروع ہو رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||