|
ایف سولہ کی ڈِیل: انڈیا کی وارننگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کئے تو اس سے امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ انڈیا کی طرف سے یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے بدھ کے روز دلی پہنچنے کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ پچھلے ہفتے امریکی صدر جارج بش نے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے پچیس ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بات چیت کی تھی۔ دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار نِک برائنٹ نے بتایا ہے کہ انڈیا کی طرف سے مسٹر رمزفیلڈ کی آمد پر یہ واضح اور ٹھوس بیان وزیر خارجہ نے پارلیمینٹ کے سامنے دیا۔ وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ایک ایسے حساس وقت پر پاکستان کے ساتھ جاری امن مذاکرات ، جو قدرے سست رفتاری سے چل رہے ہیں، ان طیاروں کی فروخت سے بات چیت پر بھی برا اثر ہوگا۔ امریکہ نے فی الحال اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ جمعرات کے روز بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، وزیر خارجہ نٹور سنگھ اور ہم منصب وزیر دفاع پراناب مکرجی سے بات چیت کریں گے۔ وہ اس موقع پر خلائی، ایٹمی ٹیکنالوجی اور مزائیل کے شعبے میں تعلقات کے فروغ پر بھی مزاکرات کریں گے۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ افغانستان اور |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||