|
سال کی بہترین نوجوان شخصیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے ایک ڈاکٹر کو اس سال دنیا کی سب سے بہترین نوجوان شخصیت کے اعزاز سے نوازا گيا ہے۔ ایک غیر سرکاری امریکی تنظیم ''جونیئر چیمبر انٹرنیشنل'' نے کہا ہے کہ 29 سالہ ڈاکٹر کوشی اپین کو انکی بہترخدمات کے لیے سن دوہزار چار میں دنیا کی سب سے بہترین شخصیت منتخب کیا گیاہے۔ مسٹر کوشی اپین لندن میں یونیورسٹی کالج میں کام کرتے ہیں۔ اس ماہ کی چوبیس تاریخ کو جاپان کے مشہور شہر فکاؤکا میں ایک شاندار تقریب میں انہیں اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ بطور انعام انہیں دس ہزار امریکی ڈالر، سونے کا ایک تمغہ اور دیگر اسناد دی جائیں گی۔ تنظیم کے پاس اس اعزاز کے لیے دنیا کی ایک سو سات ممالک سے کل دو سو چھیالس ناموں کی فہرست آئی تھی لیکن طبی و تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کے سبب ہندوستان کے ڈاکٹر کوشی اپین اول نبر پر رہے۔ مسٹر کوشی کے ساتھ ہی انسانی خدمات کے لیے اس برس کا انعام اردن کی ملکہ ثانی رانیا لعبداللہ کودیا جائیگا۔ ڈاکٹر کوشی نے انعام کی خبـر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انعام کی رقم ہندوستان میں ان کے ذریعے قائم کیے گیے تعلیمی اداروں کو دی جائیگی تاکہ ہونہار طلباء کو اشکالر شپ مل سکیں۔ ماضی میں سابق امریکی صدر جان ایف کنیڈی، امریکی مدبر ہینری کسنگر، سری لنکا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ارجنا رانا تنگا اور ہالی ووڈ کے اداکار جیکی چن جیسی شخصیات کو اس اعزاز سے نوازہ جا چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||