|
پاکستانی صحافی، سرینگر روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی صحافیوں کا ایک وفد اتوار کو واہگہ کے راستے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ وفد سولہ صحافیوں پر مشتمل ہے۔ دورے کا اہتمام صحافیوں کی ایک تنظیم ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) نے کیا ہے۔ یہ وفد امرتسر سے ہوتا ہوا جموں ، سرینگر ، اننت ناگ اور دہلی جائے گا۔ وفد کے ارکان چھ روز کشمیر میں گزارنے کے بعد دہلی میں ایک تین روزہ سیمینار میں شرکت کریں گے۔ وفد کے اراکین میں اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندگان کے علاوہ پاکستان کے تین نجی ٹی وی چینل کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ روانگی سے قبل سیفما کے سیکرٹری جنرل امتیاز عالم لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ وفد کے اراکین میں باقاعدہ کیمرہ مین شامل نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود وفد کے ارکان کو فلمیں بنانے کی اجازت ہوگی۔ وفد کے اراکین بھارت کے سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ مقامی لوگوں اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہمناؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امتیاز عالم نے بتایاکہ اسی طرح بھارتی صحافیوں کا ایک وفد انیس نومبر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے مظفرآباد آئے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||