BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 May, 2004, 18:47 GMT 23:47 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستان سے تمام امور پر بات چیت
 
بھارت کے نئے وزیر خارجہ نٹور سنگھ
بھارت کے نئے وزیر خارجہ نٹور سنگھ نےکہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام مسئلوں پر بشمول کشمیر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے اور انیس سو بہتر کے شملہ معاہدہ کے تحت پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات اپنی آبائی ریاست راجستھان کے دورے کے دوران پریس کو دیئے گئے ایک بیان میں کہی۔

نٹور سنگھ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بنیاد شملہ معاہدہ ہوگا۔ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کے لئے کوششیں تیز کرے گا اور تمام مسائل بشمول کشمیر پر بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

شملہ معاہدہ انیس سو بہتر میں اس وقت کے وزراء اعظم اندراگاندھی اور ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان ہوا تھا۔

اس معاہدہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک بیرونی مدد کے بغیر اپنے باہمی معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان یہ دلیل دیتے ہوئے امریکہ اور مغربی ممالک کو دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے لئے کہتا رہا ہے کہ دونوں ممالک آپس میں اتفاق رائے نہیں کر سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارت، قونصل خانے کھولنے اور کھیلوں کے بہتر تعلقات کے لئے بات چیت کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، ایران گیس پائپ لائن کو جو پاکستنان سے گزرتی ہے مکمل کرنے کی کو شش کرے گا کیونکہ اس سے نہ صرف بھارت بلکہ ایران اور پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد