ہندوستانی سیاست میں لالو یادو کو کون نہیں جانتا۔ عہدہ ہے صدر راشٹریہ جنتا دل لیکن یہ خود کو کنگ آف بہار یعنی بہار کا بادشاہ کہتے نہیں تھکتے۔
ان کے بارے میں تو آپ نے بہت کچھ سنا ہے لیکن بہت کم ہی لوگوں کو ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کے بارے میں پتہ ہے کیوں کہ انہیں کبھی بھی ذراع ابلاغ سے بات کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
تاہم اتوار کے روز لالو کی بیٹی چندا یادو نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ساتھ اس وقت ایک خصوصی ملاقات کی جب وہ اپنی ماں اور ریاست کی وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے ہمراہ انتخابی مہم میں پہلی مرتبہ شریک ہوئیں۔
چندا نے حال ہی میں پونے کی ایک انسٹی ٹیوٹ سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔
سیاسی چکر بازیاں |
’سیاست کے بارے میں جو بھی تھوڑا کچھ میں جانتی ہوں وہ اپنی ممی اور پاپا کی وجہ سے ہے۔ لیکن آج کی سیاست میں جو گھوٹالے اور بدعنوانیاں ہو رہی ہیں انہیں دیکھنے کے بعد تو میں کبھی بھی سیاست میں نہیں آؤں گی۔‘
چندا کے مطابق انہیں اپنے والدین پر فخر ہے اور ان کے والد کے خلاف عائد بدعنوانیوں کے الزامات میں ذرا بھی صداقت نہیں۔
![]() لالو نے راتوں رات ربڑی کو وزیرِ اعلیٰ بنا دیا تھا |
چندا کو گھڑ سواری کا بہت شوق ہے اور وہ روزانہ اپنے دونوں گھوڑوں، پون اور چیتک، کی سواری کرتی ہیں۔
لیکن مستقبل میں ان کا ارادہ سائبر یعنی انٹرنیٹ کے قانون میں مہارت حاصل کرنے کا ہے۔ لیکن بہار جیسی ریاست میں جہاں خود ان کے والد ماضی میں انٹرنیٹ کی مخالفت کر چکے ہیں آئی ٹی یا معلوماتی ٹیکنالوجی کا کوئی مستقبل بھی ہے؟
![]() چندا یادو نے وکالت کی ڈگری لی ہے |
یہ پوچھے جانے پر کہ سیاسی معاملے میں کیا وہ اپنے والد کو قانونی مشورے دیتی ہیں، چندا نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ بقول ان کے انہیں اپنے ’وکیل‘ باپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔