|
’بےخوفی سے ووٹ ڈالیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی صدر اے پی جے عبدالکلام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بےخوف ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ انہوں نے یہ بات پارلیمانی انتخابات سے پہلے قوم سے اپنے خطاب میں کہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ہندوستانی صدر نے انتخابات سے پہلے قوم س خطاب کے ذریعے عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی ہو۔ صدر اے پی جے عبدالکلام نے کہا ہے دیہی اور شہری علاقوں میں بسنے والے ووٹروں کو اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے شہری اپنے ووٹ کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ دریں اثنا پہلے مرحلے کے لئے چنی گئی چودہ ہندوستانی ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام تین علاقوں میں انتخابی مہم اتوار کے روز اختتام پذیر ہوئی۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک سو چالیس نشستوں کے لئے پولنگ منگل کے روز ہو گی۔ ان نشستوں پر ایک ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||