|
سابق رکن اسمبلی سمیت 5 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ایک گرینڈ حملے میں ایک سابق رکن اسمبلی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس واقعے میں ایک سابق ریاستی وزیر سمیت تقریبا پینتالیس لوگ زخمی بھی ہوۓ ہیں۔ یہ واقعہ سری نگر کے جنوب میں واقع کلگام علاقے میں ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن غلام نبی ڈار اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسٹر ڈار کا تعلق ریاست کی سابق حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس سے تھا۔ ایک پولیس افسر سویم پانی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ایک سابق ریاستی وزیر سکینہ اتّو بھی اس حملے میں زخمی ہوئی تھیں لیکن اب انکی حالت بہتر ہے۔ پولیس کے مطابق سکینہ اپنی پارٹی کارکنان کے ساتھ کلگام کی ایک شرائن کی طرف جارہی تھیں اور تبھی جب ان پر گرنیڈ سے حملہ کیا گيا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طے شدہ پرگرام کے تحت سکینہ کو اس مزار کی طرف نہیں جانا تھا اور پولیس نے بھی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن وہ مزار کی زیارت پر مصر تھیں۔ سکینہ بھی نیشنل کانفرنس کی سابقہ حکومت میں جونیئر وزیر تھیں۔ ان پر اس سے پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔ سکینہ کے والد ولی محمد اتو ریاستی اسمبلی کے اسپیکر تھے۔ انہیں سنہ انیس سو چورانوے میں انتہا پسندو ں نے ہلاک کردیا تھا۔اپنے والد کی وفات کے بعد ہی وہ سیاست میں آئی تھیں۔ | اسی بارے میں کشمیر: دو جھڑپوں میں گیارہ ہلاک30 June, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک02 July, 2006 | انڈیا کشمیر: جھڑپوں میں چھ ہلاک03 July, 2006 | انڈیا فوجی انخلاء کے مطالبے میں شدّت06 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||