|
نہیں نہیں میڈونا، اتوار کو نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ سٹار میڈونا کے آئرلینڈ میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے کنسرٹ کی وجہ سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔ میڈونا ڈبلن کے شمال میں 30 میل دور سلین کے قلعہ میں ایک کنسرٹ کر رہی ہیں۔ اس جگہ پر اس سے پہلے باب ڈِلن نے 1984 میں اتوار کے روز ایک کنسرٹ کیا تھا جس میں ہنگامہ ہو گیا تھا۔ قلعہ کے مالک لارڈ ہینری ماؤنٹ چارلس نے کہا کہ اتوار 25 اگست کو ہی میڈونا کو وہاں کنسرٹ کرنے کے لئے جگہ دی جا سکتی تھی۔ سلین کے پادری جو ڈیکین نے کہا کہ اس خطے کے زیادہ تر لوگوں کے لئے اتوار لارڈز ڈے ہے اور منتظمین نے ان کے جذبات کو مدِ نظر نہیں رکھا۔ مقامی اخبارات کے مطابق چند سیاستدانوں نے میتھ کوئنٹی کونسل سے درخواست کی ہے کہ شو کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے۔ لارڈ ماؤنٹ کا کہنا ہے کہ ’مجھے پتہ ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں 1984 کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔ اس سال باب ڈِلن اتوار 27 جون کو گیلوے میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔ ’ سو اگر وہ اتوار کو وہاں کنسرٹ کر سکتے ہیں، تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سلین میں اتوار کے روز میڈونا کے کنسرٹ کرنے کی کیوں مخالفت کی جا رہی ہے۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||