شاہ رخ اور عامر دونوں مجھے فاتح قرار دیں گے: سلمان خان

بالی وڈ کے ’دبنگ‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ نے اپنی گلوکاری کا کئی بار مظاہرہ کیا ہے لیکن اب انھوں نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان دونوں سے بہتر گلوکار ہیں۔
انھوں نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم ’ہیرو‘ کے لیے ’میں ہوں تیرا ہیرو‘ نغمہ گایا ہے جو انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہو رہا ہے۔
اس سے قبل انھوں نے فلم ’کک‘ کے گیت ’ہینگ اوور‘ کو بھی اپنی آواز دی تھی۔ اس کے علاوہ وہ ’دبنگ،‘ ’وانٹِڈ‘ اور ’ہیلو برادر‘ میں بھی گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
فلم ’ہیرو‘ کے ایک تشہیری پروگرام کے دوران جب پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سے پوچھا گیا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان میں سے کون بہتر گلوکار ہیں تو راحت فتح علی نے کہا کہ انھوں نے اب تک صرف سلمان خان کو سنا ہے اس لیے وہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔

،تصویر کا ذریعہAP
راحت فتح علی کے جواب کے درمیان میں ہی سلمان خان بول پڑے: ’سننا بھی نہیں۔ اس کی کوئی امید نہیں ہے۔ یہ ایک پہلے سے ہی ہاری ہوئی جنگ ہے۔ میں نے اسے سن رکھا ہے۔ میں بتا رہا ہوں نا۔ شاہ رخ خود ہی کہیں گے کہ میں بہتر گلوکار ہوں۔‘
انھوں نے اپنا ہاتھ اٹھا کر کہا کہ ’شاہ رخ خود ہی فاتح کے طور پر میرا ہاتھ اٹھا دیں گے۔‘
پھر انھوں نے کہا کہ ’عامر بھی یہی کریں گے‘ اور انھوں نے اپنا دونوں ہاتھ فاتح کے اعلان کے طور پر اٹھا لیا۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ’جوش‘ کے لیے ’اپن بولا‘ گیت کو آواز دی ہے تو عامر خان نے فلم ’غلام‘ کے گیت ’آتی کیا کھنڈالا‘ گایا ہے اور یہ گیت بہت مقبول ہوا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بہر حال راحت فتح علی خان نے اس دوران دبئی کا واقعہ بیان کیا جہاں سلمان خان نے انھیں رقص کرنے کے لیے کہا تھا اور وہ بے بس نظر آئے تھے۔
اسی دوران انھوں نے یہ بات بھی کہہ دی کہ ہر کام ہر کسی کے بس کا نہیں ہوتا۔







