سپائڈر مین کا مارول کے سپر ہیروز سے اتحاد

’دا آمیزنگ سپائڈرمین‘ کے سٹار اینڈرو گارفیلڈ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشن’دا آمیزنگ سپائڈرمین‘ کے سٹار اینڈرو گارفیلڈ

کلب فٹبال اور لیگ کرکٹ میں تو کھلاڑیوں کا ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں تبادلہ عام ہے، لیکن کیا افسانوی کرداروں کی بھی خرید و فروخت ہو سکتی ہے؟

سونی پیکچرز اور والٹ ڈزنی کمپنی کے بیچ طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت مشہور سپر ہیرو سپائڈرمین اب کچھ عرصے تک والٹ ڈزنی کو ادھار پر دیے جائں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ جال بچھانے والے ہیرو اب 'اوینجرز'، 'تھور' اور 'آئی-رن مین' جیسی فلموں میں مہمان کردار ادا کریں گے۔

سپائڈر مین مووی سٹار بننے سے پہلےمارول کامکس گروپ کے کامک بک کردار تھے ۔ ان کامکس میں ان کا واسطہ اکثر مارول کے دیگر سپر ہیروز سے پڑتا تھا تاہم سن 1999میں سونی پیکچرز نے سپاڈرمین کے فلم کے حقوق خرید لیے۔

اس واجہ سے گزشتہ پانچ فلموں میں سپائڈرمین کی ملاقات مارول کے پرانےساتھیوں سے نہیں ہو سکی۔

سونی پیکچرز کی آخری ریلیس 'دا آمیزنگ سپائڈرمین 2' کی باکس آفس میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اور مداہوں کی دس سالہ ذد کے پیش نظر سونی نے مارول کی مالک کمپنی والٹ ڈزنی کے ساتھ اس معاہدے کا آغاز کیا۔ لیکن اس کے باوجود مداہوں کو اس نئی مشترکہ پرڈکشن کا کچھ دیر اور انتظار کرنا ہو گا۔

امکان ہیں کے سپائڈر مین اپنے سوپر ہیرو ہم منصب کیپٹن امریکہ کے ساتھ 2016 کی فلم 'کیپٹن امریکہ: سیول وار میں' نظر آیں گے۔

اس کے بعد سپائڈرمین سیریز کی نئی ریلز 2017 میں متوقع ہے۔

سونی کے چیرمین مائکل لینٹن نے ایک بیان میں کہا 'یہ ہمارے فرنچائز، ہمارے کاروبار اور مداحوں کے لیے سب سے اچھا فیصلہ ہے'۔