’ڈرٹی پولیٹکس‘ میں ملکہ شیراوت کے ’بولڈ مناظر‘

،تصویر کا ذریعہdirty picture
بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کے سی بوكاڈيا کی فلم ’ڈرٹي پولیٹکس‘ جس میں ملکہ شیراوت کا اہم کردار ہے، 13 فروری کو ریلیز ہو گی۔
فلم کے بارے میں ہدایت کار کے سی بوكاڈيا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم میں ملکہ شیراوت بہت بولڈ مناظر میں نظر آنے والی ہیں۔
بی بی سی کے لیے مدھو پال سے خصوصی بات چیت کے دوران کے سی بوكاڈيا نے کہا ’اس میں ملکہ شیراوت کے بولڈ مناظر تو ہیں ہی اس کے ساتھ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کا جوہر بھی لوگوں کے سامنے آئے گا۔‘
کے سی بوكاڈيا سے پوچھا گیا کہ وہ اس فلم سے پیدا ہونے والے ممکنہ تنازعات کے لیے کس قدر تیار ہیں؟
اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا: ’بہت سے لوگ میری فلم سے ناراض تو ہوں گے لیکن میں اس کے لیے تیار ہوں۔ میرے پہلے پوسٹر جس میں ملکہ شیراوت نے ترنگے (بھارتی قومی پرچم کے رنگ) کی ساڑی پہنی ہوئی ہے، اس کے لیے پہلے ہی میرے خلاف تین مقدمات جاری ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہdirty picture
انھوں نے مزید کہا: ’مجھے ان سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا اور جب لوگ فلم دیکھیں گے تب انھیں بھی اس کا اندازہ ہو جائے گا۔‘
’ڈرٹي پولیٹکس‘ میں ملکہ شیراوت کے ساتھ ساتھ نصیرالدین شاہ، اوم پوری، انوپم کھیر، آشوتوش رانا اور راج پال یادو جیسے معروف اداکار بھی نظر آئیں گے۔
اس فلم میں نصیر کا کردار دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند كیجریوال سے متاثر بتایا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







