ٹرانس فنکارہ سوفی نہ رہیں، ’بلندی پہ جا کے چودھویں کے چاند کا نظارہ کرنا چاہا، لیکن وہاں سے پھسل کر گر گئیں‘

Sophie

،تصویر کا ذریعہSophie / MSMSMSM

،تصویر کا کیپشنسنہ 2018 میں صوفی کا پہلا ایلبم گریمی ایوراڈز کے لیے امزد ہوا تھا

گرامی ایورارڈ کے لیے نامزد ہونے والی مشہور ٹرانس جینڈر پاپ سنگر سوفی اچانک 34 برس کی عمر میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں انتقال کر گئیں۔

سکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والی سوفی نے میوزک انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا جن میں دیگر کے علاوہ میڈونا اور چارلی ایکس سی ایکس بھی شامل ہیں۔

سوفی کے مینجر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان کی موت سنیچر کی صبح چار بجے ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوفی میوزک کی دنیا میں ایک نئی آواز تھی اور گذشتہ عشرے کے بہت بڑے فنکاروں میں سے ایک۔

انھوں نے موسیقی کی دنیا میں 'نہ صرف ایک نئی راہ نکالی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ انھوں نے اپنی موسیقی کے ذریعے ایک نیا پیغام دیا۔ وہ آزادی کی ایک بڑی علامت تھیں۔

ان کے اچانک انتقال پر مینجر کے علاوہ سوفی کی ایلبم ’ٹرانس گریسِو‘ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ’اندوھناک حادثہ‘ کیسے پیش آیا۔

بیان کے مطابق ’اپنی روحانیت کے عین مطابق سوفی نے بلندی پہ جا کے چودھویں کے چاند کا نظارہ کرنا چاہا، لیکن وہاں سے پھسل کر گر گئیں۔ وہ ہمیشہ ہماری ساتھ رہیں گی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوفی کے خاندان والے مداحوں کی محبت اور ہمدردی کے شکرگزار ہیں اور ان کی درخواست ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں اکیلا چھور دیا جائے۔

سوفی نے اپنی موسیقی کی بنیاد تو پاپ، ٹرانس، ڈانس میوزک کو بنایا لیکن انھوں نے نہایت خوبصورتی سے اسے ایک ایسی شکل میں ڈھال دیا کہ آپ فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ یہ گانا سوفی کے علاوہ کسی اور کا نہیں ہو سکتا۔ ان کے میوزک کے مداح بہت زیادہ ہیں۔

میڈونا نے سوفی کے ساتھ مل کر 2015 میں اپنا گانا ’آئی ایم میڈونا! پروڈیوس کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے چارلی ایکس سی ایکس کے اشتراک میں بھی کام کیا۔

Sophie

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسوفی کے مینجر کا کہنا ہے کہ ان کی موت ایک اندوھناک حادثے میں ہوئی

سوفی نے اپنے میوزک کے ذریعے نہ صرف پاپ میوزک کی حدوں کو عبور کرتے ہوئے نئے افق تلاش کیے بلکہ انھوں نے تجریدی اور الیکٹرانک میوزک کی مشکل زمین میں ایسا میوزک دیا جو صرف سوفی کا ہی خاصا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

سوفی خود ٹرانس جینڈر تھیں اور سنہ 2018 میں ایسوسی ایشن آف انڈیپینڈنٹ میوزک کی جانب سے ایوراڈ دیے جانے کے بعد انھوں نے اپنے فن کے ذریعے ٹرانس جینڈر برادری کے حقوق کو فروغ دینے کا بہت کام کیا۔

اس وقت ایورڈ وصول کرنے پر انھوں نے کہا تھا کہ ’اس ایوراڈ کا حقدار بننے کے لیے نہ صرف موجودہ دور کے میوزک کو بدلنا تھا بلکہ اس پدر شاہی معاشرے کی سوچ کے بخیے ادھیڑ کے دنیا کے سامنے رکھنے تھے۔

اس کا مطلب ’ایک ایسا میوزک بنانا تھا جو زیادہ متنوع ہو، ولولہ انگیز ہو اور ہمارے اور ان والی نسلوں کے لیے معنی خیز ہو جن کی زندگی کی تشکیل میں ہمارے آج کے فیصلوں کا ہاتھ ہے۔