سجل علی اور احد رضا میر: پاکستانی ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ کے پرومو میں انٹرویو کے سین پر ملا جلا ردعمل

یہ میرا دل

،تصویر کا ذریعہHUM TV

    • مصنف, عمیر سلیمی
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام

سجل علی اور احمد رضا میر کی جوڑی پاکستانی ڈراموں کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے لیکن گذشتہ روز ان کے ایک ڈرامے کے پرومو نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اتوار کو اپنے نئے آنے والے ہم ٹی وی کے ڈرامے ’یہ دل میرا‘ کا پرومو شیئر کیا تو لوگوں کی جانب سے انھیں ملا جلا ردعمل ملا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

یہ بھی پڑھیے

ان میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنھوں نے پرومو میں انٹرویو کے سین پر اعتراضات اٹھائے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرامہ دفتر میں ہراسانی کو رومانوی انداز میں پیش کررہا ہے۔

تاہم فرحت اشتیاق، جنھوں نے ڈرامہ تحریر کیا، ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ کبھی ’ہراسانی، ریپ اور عورت سے نفرت (جیسے مسائل) کو رومانوی رنگ نہیں دے سکتی۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@PainduBourgeois

’یہ تو پاکستانی ففٹی شیڈز آف گرے ہے‘

متنازع سین میں سجل علی ایک دفتر میں انٹرویو دینے جاتی ہیں لیکن احد رضا میر، جو ممکنہ طور پر ان کے باس بنے ہوئے ہیں، انٹرویو سے ہٹ کر ان سے ذاتی سوال پوچھتے ہیں۔ بظاہر اس لمحے سجل علی کچھ پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ ڈرامہ دفتر میں ہراسانی اور ایسے رویوں کو رومانوی انداز میں پیش کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@FarwaKanwal

دانیال نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کیا ’ہمارے معاشرے میں ایک معمولی آدمی یہی سوچتا ہے کہ طاقت کے زور پر ایسا کروایا جاسکتا ہے۔ یہ کہانی ایسی ہی سوچ کو فروغ دے رہی ہے۔‘

فروا لکھتی ہیں کہ ’اگر میرے سے کوئی ایسے سوال پوچھتا تو میں انٹرویو چھوڑ کر واپس چلی جاتی۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@QamarHabibah

حبیبہ قمر نے تو سیدھا اسے ’پاکستانی ففٹی شیڈز آف گرے‘ قرار دے دیا۔

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Sindhu_Abasi

سندھو عباسی نامی ایک صارف کے مطابق ’ہم میں سے کچھ لوگوں کو واقعی ان کے باس نے ہراسانی کا شکار بنایا ہے۔ اس میں کچھ بھی رومانوی نہیں۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwiiter/@HiTweeties

مشعل خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’دنیا کے کئی کونوں میں ایسا کرنا اخلاقی طور پر غلط سمجھا جاتا ہے اور غیر قانونی ہے۔ ایسے کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے، اس لیے اسے بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Saif_Sheikh527

ٹوئٹر صارف سیف شیخ نے سجل علی اور دیگر اداکاروں کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’آپ نوجوان لڑکیوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اس میں کوئی برائی نہیں کہ اگر آپ کا باس آپ کے ساتھ فلرٹ کرے اور آپ کی سی وی پر دیے نمبر کے ذریعے جنسی روابط کے طرف بڑھے۔‘

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 1

’ڈرامہ سوشل ایشو پر نہیں‘

ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے ڈرامہ تحریر کرنے والی فرحت اشتیاق نے کہا ہے کہ وہ کبھی ’جنسی ہراسانی کو رومانوی انداز میں پیش نہیں کر سکتی۔‘

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فرحت نے بتایا کہ ڈرامہ کسی سوشل ایشو پر نہیں بلکہ ایک رومانوی تھریلر ہے۔

’یہ کہانی دفتر کے ماحول پر نہیں ہے۔ لوگوں کو کہانی جاننے کے لیے یہ ڈرامہ دیکھنا ہوگا اور کرداروں کے پس منظر میں جانا ہوگا۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@FarhatIshtiaq

’میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا۔ میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گی۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@FarhatIshtiaq

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’30 سیکنڈ کا پرومو تو پوری کہانی نہیں ہوتی۔ لوگ ڈرامے کے ریلیز ہونے کا انتظار کریں۔ یہ وہی ٹیم ہے جس نے اڈاری جیسا ڈرامہ بنایا تھا۔‘

فرحت نے مزید بتایا کہ لوگوں کو اصل کہانی تب ہی معلوم ہوگی ’جب وہ دیکھیں گے کہ سجل آخر اتنا تیار ہو کر اور جھمکے پہن کر کہاں جارہی تھیں۔‘

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 2

اس سے قبل فرحت اشتیاق معاشرے کو درپیش مسائل پر کئی ڈرامے لکھ چکی ہیں، جن میں ’ہم سفر‘ سرفہرست ہے۔ ان کے دوسرے ڈراموں میں ’بن روئے‘ اور ’دیار دل‘ شامل ہیں۔

’پرومو کہانی کا عکاس نہیں‘

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے سجل علی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی یہ شو ریلیز نہیں ہوا اور محض پرومو سے اس کی کہانی کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@ManalFaheemKhan

منال خان نے ٹویٹ کیا ’اتنی جلدی اس ڈرامے کی وجہ سے سجل اور احد سے نفرت کا اظہار کچھ ٹھیک نہیں۔ ابھی یہ شو آیا ہی نہیں ہے۔‘

انھوں نے مزید اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’چھوٹے یا بڑے پردے پر ہر چیز معاشرے کی اصلاح کے لیے نہیں ہوتی۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwiiter/@Fahiraxhazbur

’اگر آپ کو اس تعلق پر اعتراض ہے تو صنفی کرداروں پر سوال اٹھائیں، نہ کہ ٹی وی پلے پر جس نے اس موضوع کا انتخاب کیا۔‘

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/Sheeba_K5

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Sheeba_K5

شیبا نے بھی انھیں خیالات کو دھراتے ہوئے کہا ’کچھ سیکنڈ کے کلپ سے کسی بات کا پتا نہیں چلتا۔ ہمیں کہانی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تو اسے غیر ذمہ دار یا ہراسانی کی تشہیر کیسے کہہ سکتے ہیں؟‘

’شاید (کہانی میں) وہ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں۔ میں چھ سال سے فرحت اشتیاق کے ڈراموں پر لکھ رہی ہوں۔ انھوں نے کبھی ہراسانی کو رومانوی انداز میں پیش نہیں کیا۔‘

سجل علی کے کئی چاہنے والوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

ڈرامہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@HaniyaJilani

ایک صارف نے لکھا ’میں سجل اور احد کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے قرار ہوں۔‘

ہانیہ نامی ٹوئٹر صارف کہتی ہیں کہ ’دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ یہ ڈرامہ کچھ الگ لگ رہا ہے جو یقیناً بہت اچھا ہوگا۔‘