شوبز ڈائری: ’میں علی ظفر کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کرتا‘

،تصویر کا ذریعہTwitter/AliZafarSays
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام
پاکستان کے ساتھ انڈیا کی کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ بالی ووڈ میں ہلچل پیدا کر دیتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں بی جے پی کے پرستاروں کو منھ کھولنے کا موقع دیا ہے۔
دراصل پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی ٹوئٹر پر تعریف کر ڈالی کہ ’واہ کیا تقریر کی ہے‘ اور یہ بات اداکار پریش راول کو ذرا پسند نہ آئی۔
انھوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور علی ظفر کو لتاڑ ڈالا۔ پریش روال علجت میں شاید یہ بھول گئے کہ علی ظفر انڈین نہیں پاکستانی ہیں اور ان کے وزیر اعظم نریندر مودی نہیں عمران خان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ویسے پریش راول کی اس بیوقوفی کا جواب اجے دیوگن نے بلکل درست انداز میں دیا۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت میں جب اجے دیوگن سے علی ظفر کی اس ٹوئیٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو اجے دیوگن نے کہا کہ علی پاکستانی ہیں تو ظاہر ہیں وہ اپنے وطن کا ہی ساتھ دیں گے، جس طرح ہم اپنے ملک کے ساتھ ہوتے ہیں اس میں کوئی برائی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان اپنے ملک اور قوم کا ساتھ دیتا ہے اور انہیں علی کی ٹوئیٹ میں کوئی برائی نظر نہیں آئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اور جب یہی سوال گلوکار سونو نگم سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر مودی جی اس طرح کا بیان پاکستان کے بارے میں دیتے تو میں بھی اسی طرح ان کی حمایت کرتا جس طرح علی نے اپنے وزیر اعظم کے بیان کی حمایت کی۔ علی ظفر ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بالی ووڈ میں انوپم کھیر اور پریش راول کے علاوہ اور بھی بڑی شخصیات ہیں جو اس جنگ و جدل کے نعروں سے بے خبر نہیں تو بے پرواہ ضرور ہیں اور انڈیا کے امیر ترین خاندان امبانی کے بیٹے کی شادی میں ناچ ناچ کر بے حال ہو رہے ہیں۔ یہ وہی خاندان ہے جس نے چند ماہ قبل ہی اٹلی میں اپنی بیٹی کی شادی میں بے پناہ خرچ کا ریکارڈ قائم کرکے ہر امیر اور بیچارے غریب کو جم کر شرمندہ کیا تھا۔ انیل امبانی کے بیٹے آکاش امبانی سوئٹزر لینڈ میں گھوڑی چڑھ رہے ہیں اور آدھا بالی ووڈ ان کی گھوڑی کے آگے ناچ ناچ کر تھک گیا ہے اور آدھا مدعو نہ کیے جانے پر افسردہ ہے۔
باراتیوں میں عامر خان نے دلہن کے ساتھ 'آتی کیا کھنڈالہ' پر خوب رنگ جمایا جبکہ رنبیر کپور اور ننھی عالیہ بھٹ بھی دھڑا دھڑ تصویریں سوشل میڈیا پر پھینک رہی ہیں حالانکہ حال ہی میں ان دونوں کے درمیان تلخیوں کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔
پہلے دپیکا اور پھر کترینہ سے بریک اپ کے بعد لگتا ہے رنبیرکپور اب عشق کے معاملے میں دوسرے سلمان خان بننے کی راہ پر چل پڑے ہیں۔
اس محفل میں ایک اور جوڑا ملائکہ اروڑہ خان اور ارجن کپور کا بھی ہے جو اپنی شادی کا اعلان تو نہیں کر رہے ہاں دوسروں کی شادیوں میں شریک ہو کر تجربہ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔








