دنیا میں پھیلے فیشن کے رنگ: تصاویر

دنیا کے مختلف گوشوں میں سال بھر کہیں نہ کہیں فیشن شو منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ رواں ہفتے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فیشن ویک منعقد کیا گيا تو اس سے قبل انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں بھی فیشن ویک نظر آيا۔

فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منعقدہ فیشن ویک کا آج یعنی بدھ کو آخری دن ہے اور یہ اس خطے کا سب سے بڑا فیشن شو ہے جس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار ڈیزائنر اپنے تین ہزار ڈیزائنز کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ یہاں ایک ماڈل کو فن لینڈ کے ڈیزائنر کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکوپن ہیگن فیشن ویک میں نارڈک ڈیزائن گریجویٹس کو اپنے فن کی تخلیق کے مظاہرے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں ڈیزائنرز نیسٹ کی سٹینا رینڈسٹینڈ کے ملبوسات میں ایک ماڈل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکوپن ہیگن فیشن ویک کے دوران بلینچے فیشن شو کا مظاہرہ کیا گيا۔ یہ فیشن ویک تین اگست کو شروع ہوا اور اس کا اختتام آٹھ اگست کو ہو رہا ہے۔
فیشن

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشندوسری جانب اس ماہ کے آغاز میں بالی وڈ اداکار سلمان خان ان دنوں قطرینہ کیف کے ساتھ نظر آئے۔ پرینکا چوپڑہ کے فلم چھوڑنے کے بعد قطرینہ اب سلمان کی فلم ’بھارت‘ کا حصہ ہیں جو آئندہ سال ریلیز ہونے والی ہے۔ یہاں دونوں کو گذشتہ ہفتے اختتام پذیر ہونے والے انڈیا فیشن ویک میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
قطرینہ کیف

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناس سے ایک روز قبل قطرینہ کیف ممبئی میں منعقدہ ووگ بیوٹی ایوارڈز میں اس انداز میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں اور اپنے منفرد فیشن کی نمائش کی۔
فیشن

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ دنوں فیشن کا ایک دوسرا رخ انڈیا کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں نظر آيا جہاں جسمانی طور پر معذور لوگوں نے فیشن شو میں حصہ لیا۔
فیشن

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہاں چند خواتین کو وھیل چیئر پر کیٹ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فیشن شو کو ناراین سیوا سنستھان نے منعقد کیا تھا۔