اجے دیوگن نے میری شادی نہیں ہونے دی: تبو

،تصویر کا ذریعہINSTAGRAM TABU
بالی وڈ کی معروف اداکارہ تبو (تبسّم) کا کہنا ہے کہ اداکار دیوگن کی وجہ سے آج وہ سنگل ہیں اور ان کی شادی نہیں ہو پائی۔
ایک مقامی اخبار 'ممبئی مرر' کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں یہ بات کہی۔
قابل ذکر ہے کہ تبو کی پہلی فلم 'وجے پتھ' اجے دیوگن کے ساتھ آئی تھی۔ اس فلم کا ایک نغمہ 'رک، رک، رک ارے بابا رک' کافی مقبول ہوا تھا۔
تبو نے اپنے انٹرویو میں کہا: 'جب میں جوان تھی تو اجے دیوگن اور ایک كزن میرے پر گہری نظر رکھتے تھے۔ مجھ سے کوئی لڑکا بات چیت کرتا نظر آتا تھا تو وہ مارنے کی دھمکیاں دینے لگتے تھے۔ اگر میں سنگل ہوں تو اس کی ذمہ دار ان کی غنڈہ گردی ہے۔'
اداکار اجے دیوگن تبو کے کافی دن تک پڑوسی رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تبو نے مزید کہا: 'اجے دیوگن کو اس کے لیے افسوس ہونا چاہیے۔ میں نے اجے دیوگن سے کہا ہے کہ وہ میری شادی کے لیے کوئی لڑکا دیکھیں۔'
تبو اور اجے دیوگن روہت شیٹی کی اگلی فلم 'گول مال 4' میں ایک ساتھ پھر سے کام کر رہے ہیں۔
سنہ 1994 میں فلم 'وجے پتھ' کے ریلیز ہونے کے 21 برس بعد دونوں نے فلم 'درشيم' (2015) میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اور اب یہ دونوں گول مال -4 میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گذشتہ چند برسوں میں تبو نے حیدر، درشيم اور فتور جیسی فلموں میں جس طرح کی اداکاری کی ہے اس کی کافی تعریف ہوئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہINSTAGRAM
اب تبو مزاحیہ فلموں میں بھی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ تبو نے 'ممبئی مرر' کو بتایا: 'میں ایک طویل عرصے سے ہلکے مزاج کی فلمیں کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ماں رونے دھونے والی فلموں سے تنگ ہو چکی ہیں۔ بہت سے لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے 'بیوی نمبر ون' اور 'ہیرا پھیری' جیسی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔'
تبو نے فلم 'گول مال 4' میں کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہیں۔
اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، كنال كھیمو، تشار کپور، شریيس تلپڑے اور نیل نتن مکیش جیسے فنکار ایک ساتھ کام کرہے ہیں۔







