آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عالیہ بھٹ: ’کشمیری لڑکی اور پاکستانی بہو‘
بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم ’راضی‘ میں ایک ایسی کشمیری لڑکی کا کردار کریں گی جس کی ایک پاکستانی فوجی افسر سے شادی ہوتی ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق بالی وڈ کی معروف شخصیت گلزار کی بیٹی میگھنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک جاسوسی ڈرامے پر مبنی ہے۔
فلم میں پاکستانی فوجی افسر کا کردار اداکار وکی کشال کریں گے جن سے فلم میں عالیہ کی شادی ہوتی ہے۔
یہ فلم ہرندر سکّہ کے ناول ’کالنگ سہمت‘ پر مبنی ہے جسے جنگلی پکچرز اور دھرما پروڈکشن مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔
فلم میں ایک ایسے جاسوس کی کہانی پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی جو اپنی اور پورے خاندان کی زندگی کو اپنے وطن کی خدمت کے لیے وقف کرتی ہے تاکہ سب لوگ امن سے رہ سکیں۔
کشال نے اس فلم کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے کرن جوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انھوں نے لکھا: 'راضی کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔ آپ کا بہت شکریہ۔'
عالیہ بھٹ نے بھی اس سلسلے میں کرن جوہر کی وہ ٹویٹ دوبارہ پوسٹ کی جس میں انھوں نے فلم کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی