آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ہما قریشی کو کشمیر کے بارے میں کیا نہیں پسند؟
- مصنف, سپریا سوگلے
- عہدہ, بی بی سی ہندی
کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہما قریشی کو اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کی جاتی۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہما کہتی ہیں کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ کشمیر کے بارے میں نیوز چینل کم بتاتے ہیں۔‘
ہما کشمیر کے موجودہ حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔‘
ہما کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ہما خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال کشمیر جاتی ہیں۔
ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کہتے ہیں کہ ’شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔ وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے، مطلب کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔‘
بڑے سٹار کا ساتھ
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بھائی بہن کی یہ جوڑے پہلی دفعہ کسی فلم میں ساتھ نظر آئے گی۔ یہ دونوں ہارر فلم 'دوبارہ' میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی مشہور فلم 'اوكيولس' کی ریمیک ہے۔
ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے زیادہ ناظرین نے ان کے کام کو دیکھا اور سراہا۔