جیجی حدید بین الاقوامی ماڈل آف دی ایئر

جیجی حدید

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن21 سالہ جیجی حدید امریکی ریاست لاس اینجلس کے رئیل سٹیٹ ڈویلپر محمد حدید کی بیٹی ہیں

جیجی حدید کو فیشن ایوارڈز سنہ 2016 کے سلسلے میں منعقد ہونے والے والے ایک مقابلے میں بین الاقوامی ماڈل آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

لندن میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران جیجی حدید نے اپنی بہن بیلا اور بہترین دوست کینڈل جینر کو شکست دی۔

بین الاقوامی ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد جیجی حدید کا کہنا تھا 'میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں یہ جانتی ہوں کہ میں سوشل میڈیا کی نسل میں ہوں۔'

انھوں نے مزید کہا 'فیشن انڈسٹری میرا خاندان ہے اور وہ آپ ہی ہیں جس کی وجہ سے میں یہاں ہوں۔'

جیجی حدید نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا 'یہ سب کچھ ان کے لیے ہے جو حقیقی ہیں اور یہ میرے لیے بہت کچھ ہے۔'

واضح رہے کہ 21 سالہ جیجی حدید امریکی ریاست لاس اینجلس کے رئیل سٹیٹ ڈویلپر محمد حدید کی بیٹی ہیں۔