آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بلوچ گلوکار اور ریپر عابد بروہی کے گانے ’سبی‘ کی ریلیز نے انھیں راتوں رات مشہور کر دیا۔
بلوچ گلوکار اور ریپر عابد بروہی کے گانے ’سبی‘ کی ریلیز نے انھیں راتوں رات مشہور کر دیا۔ انھیں پاکستانی ایوارڈ فنکشن لکس سٹائل ایوارڈ میں بھی بلایا گیا۔
اس گانے کو ریلیز ہوئے ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور اب عابد بروہی اپنے نئے گانے ’کام دو‘ کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا نیا گانا ان نوجوانوں کی آواز ہے جو کہ روزگار اور مواقع کی تلاش میں ہیں۔
ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ان سے ملاقات کی۔