آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
گھوڑا رکھنے پر دلت نوجوان قتل
انڈیا میں ہندو سماج کے سب سے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گھوڑا رکھنے پر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انڈیا کی ریاست گجرات میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اس واقع میں ملوث ہونے کے شبہہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کے والد نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو دھمکی دی گئی تھی کہ گھوڑا رکھنے اور اس پر سواری کرنے کا حق صرف اونچی ذات کے ہندووں کا ہے اور اگر انھوں نے گھوڑے کی سواری بند نہ کی تو انھیں نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
گھوڑا رکھنا انڈیا کے دیہات میں امارت اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اس واردات کے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نچلی ذات کے ہندووں جنھیں دلت یا اچھوت بھی کہا جاتا ہے ان پر اونچی ذات کے ہندووں کی طرف سے جبر اور تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گزشتہ برس ریاست گجرات ہی میں ایک دلت نوجوانوں کو ایک مذہبی تقریب میں روائتی رقص میں حصہ لینے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
انڈیا کے قانون کے مطابق ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا رکھنا جرم ہے لیکن اس کے باوجود نچلی ذات کے افراد سے امتیازی سلوک روا رکھنا عام بات ہے اور نچلی ذات پر تشدد کے واقعات بھی اکثر و بیشتر پیش آتے رہتے ہیں۔
انڈیا میں سخت گیر مذہبی سوچ کی حامل بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں پر حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔